بھاری ٹول ٹیکس وصولی پرپروجیکٹ ڈائریکٹر روڈز کو نوٹس جاری

وکیل نے دلائل دیے جس پر عدالت عالیہ نے معطلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بحال کردیا۔


Numainda Express August 29, 2013
وکیل نے دلائل دیے جس پر عدالت عالیہ نے معطلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بحال کردیا. فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر قائم ٹول پلازہ پر ٹنڈوجام، ٹنڈوالہیاراور میر پورخاص جانے والی گاڑیوں سے 40 روپے فیس وصول کرنے کیخلاف دائر پٹیشن پر جواب دہی کیلیے پروجیکٹ ڈائریکٹر روڈز کو 10 ستمبر کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

فاضل عدالت نے سول اسپتال ٹنڈوباگو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشرف خواجہ کو 25 اکتوبر 2011 میں معطل کیے جانے کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے موقع پر وکیل نے دلائل دیے جس پر عدالت عالیہ نے معطلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بحال کردیا ۔