آرسنل نے چیمپئنز لیگ فٹبال کے لیے کوالیفائی کرلیا

مسلسل 16 ویں باراعزاز پایا، ترک کلب فینربیہاس کیخلاف رمزے نے2گولزکیے


Sports Desk August 29, 2013
مہمان ترک کلب فینربیہاس کے ساتھ میچ میں آرسنل نے2 بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر آسانی سے کامیابی حاصل کی. فوٹو؛ فائل

ایرن رمزے کے 2گولزکی بدولت آرسنل نے مسلسل 16ویں بار چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مہمان ترک کلب فینربیہاس کے ساتھ میچ میں آرسنل نے2 بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر آسانی سے کامیابی حاصل کی، ایرن کے دوسرے گول کے بعد ٹیم کے لیے میچ بہت آسان بن گیا، یہ اس کی مسلسل تیسری فتح تھی،ابتدائی میچ میں ایسٹن ولا سے شکست کھانے والی سائیڈاتوار کو ٹوٹنہم سے مقابلہ کرے گی۔ ترک ٹیم کیخلاف آرسنل کی کامیابی سے یورپیئن فٹبال کے نگران ادارے نے بھی سکھ کا سانس لیا، اسے فینربیہاس کے جیتنے کی صورت میں یہ پریشانی تھی کہ وہ آگے مقابلے میں کیسے حصہ لے سکے گا، کلب پر میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے 2سالہ پابندی کا امکان تھا۔



بعدازاں فینربیہاس کی اپیل کھیلوں کی ثالثی عدالت نے بھی مسترد کردی۔ ترک کلب نے اپنے 8دورئہ انگلینڈ میں صرف تین گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 22س الہ ویلش کھلاڑی رمزے گزشتہ سیزن میں مشکلات کا شکار رہے تھے، انھوں نے اس سال کا آغاز بڑے پُرجوش انداز میں کیا، رمزے نے میچ ختم ہونے سے 18منٹ قبل دوسرا گول کیا تھا،اس کے نتیجے میں آرسنل کی ٹیم ایک بار پھر جمعرات کو شیڈول چیمیئنز لیگ کے ڈراز میں مسلسل 16ویں بار نام شامل کرانے میں کامیاب ہو گئی۔