پاکستان میں9 ارب بیرل پٹرول کے ذخائرہیں امریکی کمپنی

105ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس،24 ٹریلین کیوبک فٹ ہائیڈروکاربن کاذخیرہ ہے


INP August 29, 2013
105ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس،24 ٹریلین کیوبک فٹ ہائیڈروکاربن کاذخیرہ ہے. فوٹو: فائل

امریکی انرجی سٹیٹسکس اوراینالیسزسے متعلق فیڈرل اتھارٹی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں گیس کے 105ٹریلین کیوبک فٹ گیس جبکہ 9 ارب بیرل پٹرول کے ذخائر موجود ہیں۔

اس تخمینے کے مطابق ہائیڈروکاربن اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ یعنی24 ٹریلین کیوبک فٹ اور تقریباً 30 کروڑبیرل آئل کاذخیرہ موجود ہے۔ پاکستان میں گیس کی پیدوار اس وقت تقریباً 4 اعشاریہ 2 ارب کیوبک فٹ اور پٹرول کی پیدوار تقریباً 70 ہزار بیرل ہے۔



انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے جون 2013ء کا یہ تخمینہ ایڈوانس ریسورسز انٹرنیشنل کے ایک سروے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا تھا۔