بھارت میں قید 386 پاکستانیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے حوالے

بھارتی جیلوں میں485پاکستانی قیدہیں مگر بھارتی حکام نے صرف386قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے


APP August 29, 2013
بھارتی جیلوں میں485پاکستانی قیدہیں مگر بھارتی حکام نے صرف386قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے. فوٹو: اے ایف پی / فائل

بھارتی حکام نے ملک میں قید386پاکستانیوں کی فہرست دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری ریکارڈ،پرنٹ والیکٹرونک میڈیااوراین جی اوز کی طرف سے وقتاً فوقتاً فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق بھارتی جیلوں میں485پاکستانی قیدہیں مگر بھارتی حکام نے صرف386قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے جس کافرق دورکرنے کیلیے پاکستان کے ہائی کمشنرانڈین حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق30 پاکستانی قیدی بھارتی جیلوں میں اپنی سزائیں عرصے سے مکمل کرچکے تاہم وہاں کے حکام انھیں رہانہیں کررہے جس کے بارے میں ہائی کمیشن کے حکام بھارتی قیادت سے رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔