بنوں قتل کے 2 مجرموں کو 4 4 مرتبہ سزائے موت

دونوں پر5 لاکھ روپے جرمانہ،ایک مجرم کو4 مرتبہ 25,25سال قید کی سزا


INP August 30, 2013
دونوں پر5 لاکھ روپے جرمانہ،ایک مجرم کو4 مرتبہ 25,25سال قید کی سزا. فوٹو: فائل

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج بنوں کلیم ارشد خان کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزموں عنایت اللہ اور ملزم نوردرازکو4،4 مرتبہ سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ملزم میردراز کو4 مرتبہ 25,25سال قید کی سزاسنادی۔

25مارچ2012 کومبینہ ملزم عنایت اللہ نے 2دیگر قریبی رشتے داروں نوردراز اورمیردرازکی مدد سے 5 سالہ بھتیجی ثمرینہ بی بی اور4 سالہ صادق زمان کوقتل کیا تھا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پرمبینہ ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کی مبینہ ملزموں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ قتل کرنے کے بعدانھوں نے مقتول بہن بھائیوں کواپنے گھر میں دفن کیا تھا۔



پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاشیں نکال کرکے ان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں پیش کردیا۔ سماعت کے دوران ملزموں کے اعتراف جرم سے قتل کا جرم ثابت ہونے پرایڈیشنل سیشن جج کلیم ارشدکی عدالت نے تینوں ملزمان کوسزاسنائی۔