- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
ڈیوڈ وارنرنے بھی طنزیہ فقروں پر کان بند کرلیے
برسٹل: افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے طنزیہ فقروں پر اپنے کان بند کرلیے، انھوں نے پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز جڑ کر ٹیم کو 7 وکٹ کی فتح سے ہمکنار کیا۔
مقابلے کے دوران دوران اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو کرائوڈ کے طنزیہ فقروں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک بالکونی میں دو لڑکوں نے ’سینڈ پیپر‘ کی طرح لباس پہنا ہوا تھا، اس طرح وہ ان دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہنے پر مذاق اڑا رہے تھے۔ گذشتہ برس دورئہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر اسمتھ اور وارنر دونوں پر 12، 12 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے خاتمہ کے بعد دونوں اتوار کو اپناپہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔
افغان ٹیم 207 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں کینگروز نے3 وکٹ گنواکر 15 اوورز قبل ہدف حاصل کرلیا تھا۔ مین آف دی میچ وارنر کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آیا اور اس سے اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹے جیت گئی، یہ ایک مثبت فتح اور اب ہماری توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مقابلے پر مرکوز ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔