پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کی تعریف

ایفالپا کے صدر جیک نسٹر نے بھارت، پاکستان کے درمیان تنائو کے باوجود عالمی ایوی ایشن میں متوازن رویے کو مستحسن قراردیا۔


Staff Reporter June 04, 2019
ایفالپا کے صدر جیک نسٹر نے بھارت، پاکستان کے درمیان تنائو کے باوجود عالمی ایوی ایشن میں متوازن رویے کو مستحسن قراردیا۔ فوٹو: فائل

برلن میں پائلٹوں کے عالمی تنظیم کے اہم اجلاس میں پاکستانی کپتانوں کے کردار کی تعریف کی گئی۔

ترجمان پاکستان ائرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے مطابق بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیپٹن چاکرعلی شاہ اورریحان حقی نے کی،اجلاس میں دنیا بھر کے 100سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

ترجمان پالپا کے مطابق ریجنل ایوی ایشن کی ترقی کے لیے بھارت کی طرف سے پاکستانی کپتانوں کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔ اس اجلاس کی سب سے اہم بات یہ رہی کہ بھارتی پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم (کچھ وجوہ کی بنا پر اجلاس میں شریک نہ ہوسکی) نے اجلاس میں ووٹ ڈالنے کے لیے نمائندگی پاکستانی پائلٹوں کوسونپی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(ایفالپا) کے صدر جیک نسٹر نے بھارت، پاکستان کے درمیان تنائو کے باوجود عالمی ایوی ایشن میں متوازن رویے کو مستحسن قراردیا۔