بدین ناقص میٹریل سے تعمیر کیا گیا پل 3 ماہ بعد ہی کرگیا

مکینوں کا شاہ برہان روڈ پر دھرنا، محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف نعرے، فوری تعمیر کا مطالبہ


Numainda Express September 02, 2013
بدین کے انتہائی مصروف روڈ شاہ برہان پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بنایا گیا پل ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے دھماکے سے گر گیا.

بدین کے انتہائی مصروف روڈ شاہ برہان روڈ پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بنایا گیا پل دھماکے سے گر گیا، 10 دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع۔

تفصیلات کے کے مطابق بدین کے انتہائی مصروف روڈ شاہ برہان پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بنایا گیا پل ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے دھماکے سے گر گیا، پل گرنے کی وجہ سے 10گائوں حاجی فقیر محمد سومرو، ممتاز پنہور، عرس سولنگی، الھڈنو سومرو، سلیمان خاصخیلی، عیدوچانگ، آرمی شوگر ملز کالونی، سلیمان شاہانی و دیگر کا شہر سے رابطہ منقطع، پل گرنے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے شاہ برہان روڈ پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ان کے افسران کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی نعرے لگائے۔



مظاہرے میں شریک سلیمان سومرو، خادم چانگ، عرس کھوکر، فاضل پنہور نے بتایا کہ 3ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل ، ناقص میٹریل استعمال ہونے سے ٹوٹا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد پل کو تعمیر کراکر راستہ بحال کیا جائے، واضح رہے کہ3ماہ قبل گولارچی میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تعمیر کیا گیا پانی کی ٹنکی بھی ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث گرگئی جس میں ایک خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔