طالبان کا دفتر دوبارہ کھولنے پر پاک افغان اتفاق

افغان صدرحامد کرزئی کے دورہ پاکستان میں طالبان کا دفتر کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔


INP September 02, 2013
طالبان سیاسی نمائندہ دفترسعودی عرب میں کھولا جائے گا،افغان ٹی وی کا دعوی۔ فوٹو: فائل

افغان ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کا سیاسی دفتردوبارہ کھولنے پر پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں میں اتفاق ہو گیا ہے۔

اتوار کو تولو نیوزنے اپنی رپورٹ میںبتایا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان یہ اتفاق افغان صدرحامدکرزئی کے دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کرزئی کے اصرار سے اتفاق کیا کہ خطے میں امن کیلیے طالبان سے مذاکرات لازمی ہیں۔



افغان حکومت نے شرائط کی خلاف ورزی پر طالبان کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میںدفتر بند کر دیا تھا۔ ٹی وی کے مطابق قوی امکان ہے کہ طالبان سیاسی نمائندہ دفترسعودی عرب میں کھولے جانے کا امکان ہے۔