10ماہ میں قرضوں میں 3.9 ٹریلین روپے اضافہ

شہباز رانا  جمعـء 14 جون 2019
ن لیگ نے10ٹریلین کے قرضے لیے اور اس کاحجم 24.2ٹریلین روپے تک پہنچا دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ن لیگ نے10ٹریلین کے قرضے لیے اور اس کاحجم 24.2ٹریلین روپے تک پہنچا دیا تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے10ماہ میںسرکاری قرضوں میں3.9 ٹریلین روپے کا اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں3.9ٹریلین کے اضافے کے بعد جولائی تا اپریل مجموعی قرضے 28ٹریلین روپے پر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے2008-13 کے دوران6ٹریلین کے قرضے لے کر مجموعی قرضے 14ٹریلین جب کہ ن لیگ نے اپنے 5سالہ دورحکومت میں10ٹریلین کے قرضے لیے اور مجموعی قرضوں کا حجم 24.2ٹریلین روپے تک پہنچادیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔