سی این جی بسوں کی درآمدبلدیہ عظمیٰ اور چین میں معاہدہ

شہر میں نئی پانچ ہزار بسیں چلانے کی گنجائش موجود ہے


Staff Reporter August 28, 2012
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے گذشتہ ہفتے دورہ چین کے دوران شنگھائی میں معروف چینی کمپنی انکائی کے ساتھکراچی میں نئی بسیں درآمد کرنے کے معاہدہ پر دستخط کر دئیے ہیں۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: کراچی میںپانچ ہزار بسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی نے چینی کمپنی سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیادوں پر کراچی میں نئی بسیں درآمد کرنے اور اسمبلنگ پلانٹ لگانے کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔

مالی معاملات طے کرنے کے بعد حتمی معاہدہ اکتوبر میں ممکن ہے، شہری ادارے کی کوشش ہے کہ کراچی میں نئی بسیں متعارف کرانے کیلیے شہید بے نظیر سی این جی بس اسکیم کے فنڈز استعمال میں لائے جائیں یا ازخود سبسڈی دیکر نئی بسیں نجی آپریٹر کی مدد سے چلائی جائیں، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے گذشتہ ہفتے دورہ چین کے دوران شنگھائی میں معروف چینی کمپنی انکائی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کراچی ماس ٹرانزٹ سیل رشید مغل، ڈائریکٹر انٹر پرائز انوسٹمنٹ پروموشن شعیب وقار اورڈائریکٹر انوربیگ بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چینی کمپنی کو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں نئی پانچ ہزار بسیں چلانے کی گنجائش موجود ہے۔