یوم حجاب پر اداکارہ میرا 2 گھنٹے تک حجاب میں رہیں

اداکارہ میرا اور دیگر ماڈلز نے گورنرہاؤس میں منعقد تقریب میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
اداکارہ میرانے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انگریزی میں بھی بات کی۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور میں یوم حجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دیگر مادلز کے ساتھ اداکارہ میرا کی شرکت نے سب کو حیران کر دیا۔


گورنر ہاؤس پنجاب میں حجاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف ماڈلز نے شرکت کر کے حجاب کی اہمیت کو اجا گر کیا اور حجاب کے مختلف ڈیزائنوں کی نمائش کی لیکن تقریب کی خاص بات اداکارہ میرا کی انٹری تھی جو 2 گھنٹے تک حجاب میں رہیں۔ اپنی انگلش کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا نے اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مکمل انگریزی میں گفتگو بھی کی۔

مقبول خبریں