شائقین نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 17 جون 2019
قیادت میں تبدیلی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم سے باہر کیا جائے ، عوام

قیادت میں تبدیلی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم سے باہر کیا جائے ، عوام

 لاہور:  ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد شائقین نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا، کپتانی سرفراز احمد کے بس کی بات نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے ٹیم پر بوجھ بننے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر نکال باہر کرنا چاہیے۔

اگر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے  تو خدارا کرکٹ کی جان چھوڑ دیں، وزیراعظم سیاستدانوں کی طرح کھلاڑیوں کا بھی احتساب کریں، بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ انتہائی برہم دکھائی دیے، انھوں نے فوری طور پر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا بھی مطالبہ کردیا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے چاہیے تھی لیکن افسوس دنیا ئے کرکٹ کی بڑی اتھارٹی کے مشورے کو بھی نظر اندازکردیا گیا، دنیا کی تمام ٹیموں سے ہار جاتے تو ہمیں افسوس ہوتا لیکن بھارت سے ہار کسی صورت قبول نہیں،شرمناک شکست نے سرشرم سے جھکا دیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔