کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

ویب ڈیسک  پير 17 جون 2019
کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے : فوٹو:ـ فائل

کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے : فوٹو:ـ فائل

نیو یارک: زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں توسب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ دیر لیٹنے اوربیٹھنے سے ہونے والی سُستی کے سبب بیماریوں سے سب ہی واقف ہیں لیکن امریکا میں ایک ہزارلوگوں پرکی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔ تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریزکو جلایا جاسکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلوہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلاسکتا ہے۔

تواگرآپ بھی دبلا ہونے کے خواہشمند ہیں تو اپنے دفتر، گھریا کسی بھی جگہ زیادہ سے زیادہ کھڑے رہیے اور وزن گھٹایے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔