سونے کی قیمت نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا

 جمعرات 20 جون 2019
فی تولہ سونے کی قیمت1800روپے بڑھکر77300روپے ہوگئی. (فوٹو: فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت1800روپے بڑھکر77300روپے ہوگئی. (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پروان چڑھ رہی ہیں اور ایک ہی دن میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونے کی نئی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں 1800 روپے کی مسافت طے کی اور تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت1542 روپے بڑھ کر 66 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر910 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔