200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل

سلمان صدیقی  جمعـء 21 جون 2019
بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر سے بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر سے بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  حکومت نے 200ارب روپے کے سکوک (اسلامک) بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔

حکومت نے اسلامک بینکوں کے ذریعے200ارب روپے کے سکوک (اسلامک) بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے تاکہ نجی پاور پروڈیوسرز کوسرکلر ڈیبٹ کی مد میں ادائیگی کی جاسکے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر سے بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نجی پاور کمپنیوں کو 28جون تک واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہ جاتی ہے تو کمپنیوں کے پاس سرمایے کی کمی کے باعث بجلی کی مزید پیداوار ممکن نہیں رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔