میڈیکل کالجزکی یونیفارم داخلہ پالیسی غیر واضح ہوگئی

میڈیکل کالجوں میں ایک ہی داخلہ فارم جاری کیا جائے تاکہ والدین پر داخلہ فارم کا اضافی بوجھ نہ پڑے، وزیرصحت۔


Staff Reporter August 29, 2012
2 کالجوں میں داخلے کیلیے درخواست پر امیدوارکو7ہزار روپے کا اضافی بوجھ

صوبائی محکمہ صحت کی غیر واضح اور مبہم داخلہ پالیسی نے ایم بی بی ایس میں داخلوں کے امیدواروں میں ابہامی کیفیت پیدا کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس وبی ڈی ایس میںداخلوں کیلیے یونیفارم داخلہ پالیسی پر متفقہ فیصلہ کیاگیا تھا کہ 3ستمبرکومیڈیکل کالجوں میں داخلہ فارم جاری کرنے اور17ستمبرکوفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہوگی۔

اجلاس میں وزیرصحت کاکہنا تھاکہ تینوں میڈیکل کالجوں میں ایک ہی داخلہ فارم جاری کیا جائے تاکہ والدین پر داخلہ فارم کا اضافی بوجھ نہ پڑے ، اجلاس میں ڈاؤیونیورسٹی اورسندھ میڈیکل یونیورسٹی کا داخلہ فارم ڈاؤیونیورسٹی کے داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا تھا لیکن گذشتہ اتوارکو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پہلے سیشن کے داخلوںکے حوالے سے اشتہار جاری کردیا گیا جس میں انھوں نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پراسپیکٹس وداخلہ فارم حبیب بینک کے مخصوص برانچ سے 3ستمبر سے حاصل کیے جاسکیں گے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17ستمبر ہوگی۔