اے این پی انتہا پسندی کیخلاف عملی جدوجہد کر رہی ہے

بقا کی جدوجہد جاری اور ملک و قوم کے دشمنوں کابھرپور مقابلہ کرینگے،شاہی سید۔


Staff Reporter August 29, 2012
بقا کی جدوجہد جاری اور ملک و قوم کے دشمنوں کابھرپور مقابلہ کرینگے،شاہی سید۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی ملک کی واحد سیاسی قوت ہیں جو عملی میدان میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف عملی جدوجہد کر رہی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سب سے زیا دہ قربانیاں دینے والی جماعت ہے، ملک میں جمہوریت پسندوں اور ترقی پسند عوام کی امیدوں کا محور ہے، ہماری جدوجہد صرف بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی میدان میں بھی جدوجہد کر رہے ہیں، ملک کو درپیش سر فہرست مسائل توانائی کا بحران اور دہشت گردی ہیں جس کے لیے صرف اے این پی عملی جدوجہد اور سب سے زیادہ مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے سہراب گوٹھ سے آئے پارٹی عہدیدیاران اور کارکنان سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے مزید کہا کہ اصول پسند ی اور جمہوریت پسندا نہ موقف،انتہا پسندانہ کے خلاف بیش بہا قربانیوں اور اپنے منشور پر عمل کے ساتھ عوام کی عدالت بھر پور طریقے سے سرخرو ہونگے،انھوں نے کہا کہ قومی حقوق اور بقا کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔