ٹی وی پروڈکشن بڑھنے سے موضوعات محدود ہورہے ہیں سلیم معراج

سلیم معراج نے کہا کہ ٹی وی پروڈکشنز جس تیزی سے بڑھ رہی ہے۔


Cultural Reporter September 06, 2013
سلیم معراج نے کہا کہ ٹی وی پروڈکشنز جس تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار سلیم معراج نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری بھی بھیڑچال کا شکار ہوگئی ہے، فلم ٹریڈ بھی اسی وجہ سے برباد ہوئی۔

وہ گذشتہ روز ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہے تھے۔ سلیم معراج نے کہا کہ ٹی وی پروڈکشنز جس تیزی سے بڑھ رہی ہے، اسی طرح موضوعات اور معیار بھی محدود ہوتا جارہا ہے ۔فنکار بھی ایک ہی طرح کے کرداروں میں کاسٹ ہورہے ہیں۔ اس ساری صورتحال کودیکھاجائے تو ہمارے اور ہمسایہ ملک بھارت کے ڈراموں میں کچھ زیادہ فرق نہیں رہا ۔

مقبول خبریں