ومبلڈن ٹینس: 15سالہ کوری گاف نے وینس ولیمز کو پہلے ہی رائونڈ میں باہر کر دیا

ایکسپریس ڈیسک  منگل 2 جولائی 2019
39 سالہ وینس ولیمز ومبلڈن ٹائٹل 5بار جیتنے کے ساتھ ساتھ اس بار بھی نمایاں کھلاڑیوں میں آگے تھیں۔ فوٹو: فائل

39 سالہ وینس ولیمز ومبلڈن ٹائٹل 5بار جیتنے کے ساتھ ساتھ اس بار بھی نمایاں کھلاڑیوں میں آگے تھیں۔ فوٹو: فائل

 لندن: دنیائے ٹینس کے سب سے معروف ایونٹ ومبلڈن کے پہلے ہی روز غیر معروف کھلاڑی کوری گاف نے فیورٹ وینس ولیمز ہراکر تہلکہ مچادیا۔

39 سالہ وینس ولیمز ومبلڈن ٹائٹل 5بار جیتنے کے ساتھ ساتھ اس بار بھی نمایاں کھلاڑیوں میں آگے تھیں۔ وینس ولیمز نے ومبلڈن کے 5ٹائٹلز میں سے کم از کم 2کوری گاف کی پیدائش سے قبل ہی جیت لیے تھے۔ 15سالہ کوری گاف نے وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ وینس ولیمز کی شکست شائقین ٹینس میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔