ن لیگ اور ایم کیو ایم نے بھی سالانہ گوشوارے جمع کرا دیے

الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی‘ پیپلزپارٹی اور اے این پی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے


Monitoring Desk August 29, 2012
الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی‘ پیپلزپارٹی اور اے این پی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو دی گئی مہلت آج ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 170 رجسٹرڈ جماعتوں میں صرف32 جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے، ایسا نہ کرنے والی سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات کیلیے نااہل ہو سکتی ہیں۔