انڈر 19 کرکٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو لگاتار پانچویں بار زیر کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2019
کپتان روحیل نذیرنے52 جبکہ اوپنرحیدرعلی اور فہد منیر نے یکساں طور پر 25،25 رنز بنائے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

کپتان روحیل نذیرنے52 جبکہ اوپنرحیدرعلی اور فہد منیر نے یکساں طور پر 25،25 رنز بنائے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

پیٹرزمرٹزبرگ / جنوبی افریقہ:  دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان نے میزبان کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میں116 رنز سے شکست دے کر برتری کو5-0 کرلیا، گرین شرٹس نے8 وکٹ پر300 رنز بنائز، مین آف دی میچ عرفان نیازی نے 122 کی اننگز کھیلی، کپتان روحیل نذیرنے52 جبکہ اوپنرحیدرعلی اور فہد منیر نے یکساں طور پر 25،25 رنز بنائے، حارث خان 22 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

دوسری جانب لیفااینٹینزی اور سیا پلیٹجی نے 2،2 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 36.4 اوورز میں 184رنز پر ڈھیر ہوگئی، جوناتھن برڈ نے100رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمد وسیم، عامرعلی اور صائم ایوب نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔