پرانی رنجش پر 2برادریوں میں تصادم 2 افراد زخمی

سومرو اور بروہی برادری میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی


Numainda Express September 10, 2013
پولیس کے مطابق سومرو اور بروہی برادری کے افراد کے درمیان تصادم میں ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور فائرنگ بھی ہوئی۔ فوٹو: فائل

نسیم نگر تھانے کی حدود نسیم نگر پارک کے قریب پرانی رنجش کے باعث سومرو اور بروہی برادریکے تصادم میں2 افراد زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے ایک موٹر سائیکل بھی نذر آتش کردی۔ پولیس کے مطابق سومرو اور بروہی برادری کے افراد کے درمیان تصادم میں ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور فائرنگ بھی ہوئی۔



جس کے نتیجے شریف بروہی گولی لگنے اور کلیم بروہی ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سومرو برادری کے مشتعل افراد نے بروہی برادری کے ایک نوجوان کی موٹر سائیکل بھی نذر آتش کردی۔ پولیس نے جھگڑا ختم کروادیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی کیس داخل نہیں کیا جا سکا تھا۔