بجلی کابحران جاری بندہونیوالے7یونٹ بحال نہ ہوسکے

شارٹ فال7610میگاواٹ،شہروں اوردیہات میں10سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ


Numainda Express September 10, 2013
لوڈبڑھنے پرلیسکوسمیت دیگرڈسکوزنے درجنوں فیڈرز 2 سے 3گھنٹے بندرکھے فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ روزہفتہ وار تعطیل کے بعدمعمول کی سرگرمیاںشروع ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا جس سے شارٹ فال پھربڑھ کرساڑھے7ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوزکر گیاہے۔

شارٹ فال میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کادورانیہ بھی 2گھنٹے تک بڑھ گیاجبکہ ایک ہفتے سے زائدگزر جانے کے بعدبھی بند ہونے والے 7یونٹوں نے بجلی کی پیداوارکا سلسلہ شروع نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روزبڑے شہروں میں 8سے 10گھنٹے اوردیہی علاقوںو چھوٹے شہروںمیں 14سے 16گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔



رات کے وقت لوڈبڑھنے پر لیسکوسمیت دیگرڈسکوز نے اپنے درجنوں فیڈرز بندکر دیے جس سے ان علاقوں میں 2سے 3گھنٹے تک بجلی کی بندش رہی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روزملک میں بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17720میگاواٹ جبکہ پیداوار 10110 میگاواٹ رہی۔ اس طرح طلب ورسد میں 7610میگاواٹ کافرق ریکارڈ کیاگیا۔