سندھ رینجرز کے اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع

رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔


Staff Reporter July 10, 2019
رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی۔

حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی جسکا محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ اختیارات کی مدت میں 6 جولائی سے 3 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔