بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2019
حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر اداکیا فوٹوانٹرنیٹ

حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر اداکیا فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کمشیر میں جشن منایا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے بعد بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر ہوگیا۔ گزشتہ روزبھارت کی شکست پر نہ صرف پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیاپر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جشن منایاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہار اورنیوزی لینڈ کی جیت کاجشن منانے والوں کی ویڈیو بھی شیئر کرائی جس میں کشمیری نوجوان پٹاخے جلاکر جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی شکست پر جشن منانےکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر پاکستانیوں کا تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری سچے پاکستانی ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کشمیریوں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جیت پر مبارکباد بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔