لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
جاں بحق ہونے والوں میں بیت اللہ، عبداللہ، الشبہ، بسمہ، مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

جاں بحق ہونے والوں میں بیت اللہ، عبداللہ، الشبہ، بسمہ، مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

لاہور: کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے فضل پورہ اسد ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے 2 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ الشبہ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔