ماہرہ خان اپنی سالگرہ پر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کرنے کی خواہاں

ویب ڈیسک / شوبز رپورٹر  بدھ 17 جولائ 2019
ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔ فوٹوفائل

ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔ فوٹوفائل

لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔

بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس  بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے، یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں ماہرہ خان کے علاوہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔