کراچی آپریشن مانیٹرنگ کمیٹی آئندہ ہفتے تک بنادی جائیگی

کمیٹی میں شامل افرادکے ناموں کوحتمی شکل دی جارہی ہے اورآئندہ ہفتے اس کاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا, ذرائع


Staff Reporter September 14, 2013
کمیٹی میں شامل افرادکے ناموں کوحتمی شکل دی جارہی ہے اورآئندہ ہفتے اس کاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا, ذرائع. فوٹو: فائل

کراچی آپریشن کوشفاف بنانے کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی آئندہ ہفتہ تک قائم کردی جائیگی۔ اس کمیٹی کے سربراہ اعلیٰ عدلیہ کے ایک ریٹائرڈجج ہوں گے۔

باخبرذرائع کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن پرمختلف اعتراضات کوختم کرنے اوراس کومکمل طورپرشفاف بنانے کیلیے اعلیٰ سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے پروفاقی اورصوبائی حکومتوں کے درمیان اتفاق ہوگیاہے۔یہ کمیٹی آپریشن مانیٹرنگ کمیٹی کہلائے گی۔

اس کمیٹی میں سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے ایک ایک نمائندے،پولیس اوردیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران،وفاقی اورسندھ حکومت کاایک نمائندہ،سندھ کابینہ کے ایک وزیر،تاجر تنظیموں کے ایک نمائندے،پراسیکیوشن،وکلا،سول سوسائٹی،انسانی حقوق کی تنظیموں اورمیڈیاکاایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

یہ کمیٹی آپریشن کی مکمل نگرانی کرے گی اورآپریشن کے دوران گرفتارہونے والے کسی بھی بے گناہ شخص کی داد رسی کیلیے کام کرے گی اوراگر کسی بھی جانب سے آپریشن پرکوئی تحفظات یا اعتراضات سامنے آتے ہیں تویہ کمیٹی وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے رابطہ کرکے ان کودورکرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں شامل افرادکے ناموں کوحتمی شکل دی جارہی ہے اورآئندہ ہفتے اس کاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا اوراس کمیٹی کوقانون کے مطابق اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔