پی پی ش ب نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ مسترد کردیا

قومی ادارے کی بہتری کے بجائے اسے مرحلہ وارنجی شعبے کو دینا قابل مذمت ہے ، غنویٰ بھٹو


Staff Reporter September 14, 2013
قومی ادارے کی بہتری کے بجائے اسے مرحلہ وارنجی شعبے کو دینا قابل مذمت ہے ، غنویٰ بھٹو. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پاکستان کے چند ایک منافع بخش سرکاری ادارے جن میں سے ایک کوجہاں گزشتہ حکومتوں نے اقرباپروری انتہادرجہ کی کرپشن اور نااہل اشخاص کوبڑے بڑے عہدوں پر فائز کرنے اورانھیں لامحدود مالی مراعات دینے کے نتیجے میں مکمل تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اور اب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ناگفتہ بہ صورتحال پرقابو پانے کے بجائے اسے مرحلہ وار نجکاری کے ذریعے نجی شعبے کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کو یکسر مستردکردیا ہے۔



70کلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میںغنویٰ بھٹونے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز بھی شدید مالی خسارے میں چلنے والے اداروں میں شامل ہے اور نوازحکومت اسے بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کے درپہ ہے جوقوم کیلیے ناقابل قبول ہے۔غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پی آئی اے کومرحلہ وارنجی شعبے کے حوالے کرنے کے فیصلے سے یہ بات بھی واضح ہوچکی ہے کہ نام نہادمینڈیٹ حاصل کرنے والی حکومت نااہل ہے۔