عمران خان اورملالہ یوسفزئی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں عمران خان 17 ویں اور ملالہ چھٹے نمبر ہیں

سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں عمران خان 17 ویں اور ملالہ چھٹے نمبر ہیں

لندن:  وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

برطانوی گلوبل ڈیٹاکمپنی ’’یوگوو‘‘ نے حال ہی میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا،اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں مردوں میں پہلے نمبر پر بل گیٹس، دوسرے پر باراک اوباما، تیسرے  پر چینی اداکار جیکی چین، چوتھے پر چینی صدر شی جن پنگ اورپانچویں نمبر پر چینی بزنس مین جیک ما شامل ہیں۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بارہویں  پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا فہرست میں  17 واں نمبر ہے۔

یوگوو کی جانب سے جاری کردہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست کے مطابق مشیل اوباما پہلے  اورملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

یو گوو کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانےوالے 20 مرد اور 20خواتین شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔