نیب نے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
یوسف عباس بتائیں چوہدری شوگرملز میں کتنے شئیرز ہیں، کتنا قرضہ لیا، ٹی ٹی کے ذریعے کتنی رقم وصول کی، نیب . فوٹو:فائل

یوسف عباس بتائیں چوہدری شوگرملز میں کتنے شئیرز ہیں، کتنا قرضہ لیا، ٹی ٹی کے ذریعے کتنی رقم وصول کی، نیب . فوٹو:فائل

لاہور: نوازشریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کو نیب نے 23 جولائی کو طلب کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو 23 جولائی کو طلب کرلیا ہے، نیب ذرائع کے  مطابق یوسف عباس شریف کو چوہدری شوگر مل کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہناہے کہ یوسف عباس کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ 800 ملین کا قرضہ جو دیا گیا اس کی تفصیلات، چوہدری شوگرملز میں کتنے شئیرز ہیں، کتنا قرضہ لیا، کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔