شہبازشریف اوران کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
بینکوں نے اکاؤنٹس کو فریز کر کے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں،نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

بینکوں نے اکاؤنٹس کو فریز کر کے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں،نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیب کی درخواست پر شہبازشریف اوران کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب کی درخواست پر شہبازشریف اوران کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے گئے  اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم منجمد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے  بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔