عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں بلاول بھٹو زرداری

اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک July 22, 2019
اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو تمام پاکستانیوں کی بات کرے، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا، اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔