جوہری طاقت سے لیس ایران اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے صدر اوباما

شام کے مسئلے نے ثابت کر دیا کہ فوجی کارروائی کی دھمکی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، صدر اوباما


AFP/ September 15, 2013
ایران اس بات کو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے زیادہ امریکا کے لئے ایران کا جوہری پروگرام تشویش کا باعث ہے، صدر اوباما فوٹو: رائٹرز/ فائل

RAWALPINDI:

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر فوجی کارروائی روکنے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر طاقت کے استعمال سے دستبردار ہو گیا ہے۔


امریکی صدر باراک اوباما نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے نے ثابت کر دیا کہ فوجی کارروائی کی دھمکی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، صدر اوباما نے بتایا کہ ان کے اور ایرانی صدر کے درمیان خط کے زریعے رابطہ قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس بات کو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے زیادہ امریکا کے لئے ایران کا جوہری پروگرام تشویش کا باعث ہے۔


صدر اوباما نے کہا کہ جوہری طاقت سے لیس ایران اسرائیل اور خطے کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔