دوچھہ ڈیم پر کام کا باقاعدہ آغاز 5 ارب مختص

نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔


Qaiser Sherazi July 23, 2019
نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔ فوٹو:فائل

ضلع راولپنڈی میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے ''دوچھہ ڈیم'' پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ہے۔

دوچھہ ڈیم کے لیے پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کی رقم مختص کر دی۔ یہ نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔ یہ ڈیم 1200 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہو گا۔