’’ہیروئن‘‘ باکس آفس پرشانداربزنس کرے گی کرینہ کپور

مداحوں کو ارجن کے ساتھ کیمسٹری پسند آئے گی ،زمانہ اسی کا جو پہلے چال چلے، اداکارہ


INP August 30, 2012
مداحوں کو ارجن کے ساتھ کیمسٹری پسند آئے گی ،زمانہ اسی کا جو پہلے چال چلے، اداکارہ فوٹو: آئی اے این ایس

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اکیس ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہونے والی ان کی فلم ہیروئن باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔ ممبئی میں فلم کی پروموشن تقریب میں ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے انھوں نے کہا کہ فلم کا مین سانگ ہلکت جوانی ہے جو امید ہے کہ بہت پسند کیا جائے گا۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ گانا گلیمر اور مصالحے سے بھرپور ہے۔ اس میں ارجن رام پال نے لیڈ رول میں میرے مقابل کام کیا۔

عوام کو اس فلم میں ارجن رام پال کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری یقینی طور پر پسند آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں بالی وڈ کی سب سے مقبول ہیروئن نے کہا کہ بالی وڈ میں جو پہلے چال چل جائے زمانہ اسی کا ہوتا ہے۔