بنوں پولیو کے حوالے سے حساس ترین ضلع قرار

ضلع بنوں میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر


ویب ڈیسک July 26, 2019
رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

MASAYA, NICARAGUA: ملک بھر میں پولیو کے 47 جب کہ ضلع بنوں میں اب تک 26 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا ہے، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس بار 10 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار بنا، اور وجہ پولیو کے قطرے نہ پلانا بتائی گئی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں برس ملک بھر میں اب تک 47 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 26 کیسز صرف بنوں ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں، اور بنوں ڈویژن کو پولیو کے لحاظ سے حساس ترین قرار دے دیا گیا ہے۔