یہ تصویر حقیقتاً بلیک اینڈ وائٹ ہے!

ویب ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2019
یہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے جس پر رنگین دھاریوں نے اسے رنگین ہونے کا تاثر دیا ہے جو بصری دھوکہ ہے۔ فوٹو: اُوونڈ کولس

یہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے جس پر رنگین دھاریوں نے اسے رنگین ہونے کا تاثر دیا ہے جو بصری دھوکہ ہے۔ فوٹو: اُوونڈ کولس

ناروے: اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو یہ آپ کو رنگین دکھائی دے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر مکمل طور پر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اس پر رنگین دھاریوں کی وجہ سے اس کے رنگین ہونے کا بصری دھوکہ پیدا ہورہا ہے۔

اس تصویر پر مختلف رنگوں کی دھاریاں ہیں جنہوں نے تصویر کو بلیک اینڈ وائٹ سے رنگ برنگی بنادیا ہے۔ یہ کام ایک ڈجیٹل مصور اور سافٹ ویئر ماہر اُوونڈ کولس نے کیا ہے۔ انہوں نے تصاویر پر رنگین نقاط اور لائنیں کھینچ کر انہیں اس طرح سے تبدیل کیا ہے کہ سادہ تصاویر پر رنگین ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

اپنے اس تجربے کو ’کلر اسملیئشن گرڈ الیوشن‘ کا نام دیا ہے جس میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر رنگ برنگی خانے بنادیئے جاتے ہیں اور رنگین لائنوں کے درمیان خالی جگہوں پر موجود بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ کولس کے بقول رنگین دھاریاں بلیک اینڈ وائٹ نقاط پر اثر انداز ہوکر انہیں رنگین دکھاتی ہیں لیکن یہ صرف آپ کے ذٓہن کا دھوکا ہی ہوتا ہے۔

اگرچہ رنگین لائنیں بہت مؤثر انداز میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین دکھاتی ہیں لیکن گول رنگین دھبے اور نقطے بھی عین یہی کام کرسکتے ہیں۔ لیکن کولس کے بقول وہ رنگین سطروں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورتی سے تصاویر کو رنگین دکھاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔