بھارتی کسٹم نے7نمائش کنندگان کاسامان اٹاری پرروک لیا

ممبئی میں28اگست تا3ستمبرہونے والی پاکستانی سولونمائش کیلیے لے جایا جا رہا تھا.


Business Reporter August 30, 2012
ممبئی میں28اگست تا3ستمبرہونے والی پاکستانی سولونمائش کیلیے لے جایا جا رہا تھا. فوٹو فائل

بھارتی کسٹم حکام نے ممبئی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے جانے والے تجارتی سامان کو اٹاری پوسٹ پر روک لیا ہے جس سے نمائش میں حصہ لینے والے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مالی نقصان اور پریشانی کا سامنا ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے تحت ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 28اگست سے 3ستمبر تک سولو نمائش منعقد کی جا رہی ہے جس کیلیے زیادہ تر تجارتی سامان زمینی راستہ سے بھارت پہنچایا گیا ہے۔ نمائش میں حصہ لینے والے پاکستانی ایکسپورٹرز کے مطابق بھارتی کسٹم حکام تجارتی سامان کی کلیئرنس کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں جس سے ایکسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ادھر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شکیل ڈھینگڑا کا کہنا ہے کہ 100میں سے 7 نمائش کنندگان کا مال اٹاری پوسٹ پر روک لیا گیا تاہم ایف پی سی سی آئی کی جانب سے تجارتی سامان کی جلد از جلد کلیئرنس کیلیے بھارتی حکام سے رابطے کیے جارہے ہیں اور تجارتی سامان 30اگست تک کلیئر ہونے کی امید ہے۔

مقبول خبریں