کراچی میں موٹرسائیکل ریس کے دوران کار کی ٹکر سے 4 نوجوان ہلاک

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 1 اگست 2019
چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے فوٹو:فائل

چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے فوٹو:فائل

 کراچی: ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ صارم قریشی، 20 سالہ شاہ زیب آرائیں اور محمد سمیع کے نام سے کی گئی۔

چاروں نوجوان کورنگی نمبر 4 کے رہائشی اور موٹرسائیکل رائیڈر تھے جو ہفتے میں ایک دو بار ریس لگانے کے لیے کلفٹن سی ویو جاتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار انہیں ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔

Moeez and sarim karachi bike riders

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔