حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے

ویب ڈیسک / محمد یوسف انجم  جمعرات 1 اگست 2019
عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ فوٹو : فائل

عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قومی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹر حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔

شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جب کہ آل راؤنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔