لاہور پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف نوجوان بازیاب

وزیراعلیٰ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی،ایس پی کینٹ انکوائری افسرمقرر


Numainda Express September 18, 2013
غازی آباد پولیس نے ٹارچرسیل میں تشدد کیا،علی رضا، ٹارچر سیل ہمارا نہیں، پولیس

لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس کے مبینہ ٹارچرسیل کاانکشاف ہو اہے، ٹارچرسیل سے ایک نوجوان کوبازیاب کرالیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تھانہ غازی آبادکے ٹارچرسیل کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کی ہے جس کے بعدآئی پنجاب کی ہدایت پرسی سی پی اولاہور چوہدری شفیق احمدنے ایس پی کینٹ عمر ریاض چیمہ کوانکوئری افسرمقرر کردیا۔



نوجوان کوحبس بے جامیں رکھنے والے شخص کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میںمقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیاہے۔ ہربنس پورہ کے علاقے میںایک نجی ٹارچرسیل سے علی رضانامی نوجوان کوبازیاب کرایاگیا۔ نوجوان کاکہنا تھاکہ اسے غازی آباد پولیس نے حراست میںلینے کے بعد ٹارچرسیل میںتشدد کانشانہ بنایا۔