- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
بھارتی پابندیوں سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا، عاطف اسلم

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی فوٹوفائل
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈ تو تقریباً بند ہوگیا ہے لہٰذا اس کی وجہ سے آپ کی زندگی، کام اور آمدنی پر کتنا اثر پڑا ہے؟
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا
عاطف اسلم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھارتی فلم انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے ان کے کنسرٹ تھے۔ عاطف اسلم نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کنسرٹس ابھی بھی چل رہے ہیں اور میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیاہوں اوراب موریشیس جانے کا ارادہ ہے۔ لہذا بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر اور میری آمدنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اگرپاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلاتے ہی کیوں ہیں؟
عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے اپنے گانے ہٹائے جانے کے حوالے سے کہا کہ میں بھارت میں جس کمپنی کے ساتھ کام کررہاتھا اس نے کچھ ہی عرصے بعد اپنی ویب سائٹ پر میرا گانا اپ لوڈ کردیاتھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم اس پابندی کے خلاف سب سے زیادہ بھارت سے ہی آوازیں اٹھیں اور سونونگم سمیت متعدد فنکاروں نے اپنی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پابندی لگانی ہوتی ہے تو پاکستان سے فنکاروں کو بلایاہی کیوں جاتاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔