اہلسنت و الجماعت کل سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی

پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا جس میں احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان ہوگا،اورنگزیب فاروقی


Staff Reporter August 30, 2012
پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا جس میں احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان ہوگا،اورنگزیب فاروقی

KARACHI: اہلسنت و الجماعت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ نے حکومتی بلند و بانگ دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے عوام کو جانی و مالی تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمے داری ہے جس کی ادائیگی سے حکومت دست بردار ہوتی نظر آرہی ہے، اہلسنت قیدیوں کے مسئلے میں حکومت اب تک سنجیدگی نہیں دکھا رہی، جمعہ کو شام چار بجے اہلسنت کی تمام نمائندہ جماعتوں کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ پریس کلب پر ہوگا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے علما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت اب تک شہر قائد کی روشنیاں بحال کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ، آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی نظر آرہی ہے عید الفطر کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں واضح اضافے سے حکومتی دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے، انھوں نے کہاکہ ہم شہر میں ہر قسم کی بدامنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کرے اور سیاسی جماعتوں میںباہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے آل پارٹیز کانفرنس بلائے،

اہلسنت و الجماعت کراچی کے امن کیلیے حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلیے تیار ہے، انھوں نے یہ بھی کہاکہ اہلسنت قیدیوں کے مسئلے میں حکومتی رویے پر ہم انتہائی تشویش کا شکار ہیں،31اگست سے احتجاجی سلسے کا آغاز ہوگا جس کے اگلے مرحلے کا اعلان پریس کلب کے مظاہرے میں ہوگا۔