سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 31 اگست سے اورنگی ٹائون میں شروع ہوگا

تبلیغی جماعت کی تحریک کا مقصد انسانوں کا تعلق مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے, مفتی محمد نعیم.


Staff Reporter August 30, 2012
موجودہ پر فتن دور میں عالمی تبلیغی اجتماع پاکستان خصوصاً اہل کراچی کیلیے باعث خیر و برکت ہوگا، مفتی محمد نعیم

RADES, TUNISIA: سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 31 اگست سے اورنگی ٹائون بہار کالونی میں شام کو شروع ہوگا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی تحریک کا مقصد انسانوں کا تعلق مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے، موجودہ پر فتن دور میں عالمی تبلیغی اجتماع پاکستان خصوصاً اہل کراچی کیلیے باعث خیر و برکت ہوگا،

انھوں نے حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ حکومت اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکت کیلیے آنے والے مہمانوں کیلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔