خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  پير 5 اگست 2019
تقرری کا اعلان عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کیاجائے گا، فوٹو: فائل

تقرری کا اعلان عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کیاجائے گا، فوٹو: فائل

 لاہور: اولمپئین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مینیجر جب کہ سابق کپتان وسیم احمد اور سمیر احمد حسین کو معاون کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا یے۔

پی ایچ ایف حکام خواجہ جنید ، وسیم احمد اور سمیر احمد حسین کی تقرری کا اعلان آج عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کریں گے۔ نئی ٹیم انتظامیہ کو 2 ایونٹس کے لیے فی الحال ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ جن میں ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ اور ساؤتھ ایشین گیمز شامل ہیں۔ اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ ستمبر اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ابھی اس کا وینیو اور تاریخیں کنفرم نہیں کیں جب کہ ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہورہی ہیں۔ان دونوں ایونٹس میں پرفارمنس کے بعد ٹیم انتظامیہ کے مستقبل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔