اسلحے کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتارملزم ضمانت پر رہا

اسلحہ عذیر بلوچ اوربابا لاڈلہ کوسپلائی کرتے ہیں،شمس...


Staff Reporter August 30, 2012
فاضل عدالت نے لڑکی کی مرضی کے مطابق اس کے سسرال بھیج دیا، فوٹو: فائل

KARACHI: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیراسد اﷲ شاہ راشدی نے اسلحے کی خرید و فروخت کے الزام میں ملوث بلوچستان لبرل آرمی کے شمس الدین بگٹی کو 20ہزارروپے کی ضمانت پر رہا کردیا ،استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے ملزمان شمس الدین بگٹی ،عبدالغفار بگٹی اور سیفل بگٹی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولابارود اوراسلحہ برآمد کیا تھا، ملزمان نے عدالت میں بتایا تھا کہ وہ اسلحہ عذیر بلوچ ، بابا لاڈلہ و دیگرکو سپلائی کرتے ہیں اور وہ اسلحہ بلوچستان سے ان ہی کیلیے بھیجا گیا تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے پبلک پراسیکیوٹرشمیم احمد کی جانب سے نومسلم لڑکی مسماۃ نقیدہ کا بیان قلمبند کرانے کے بعد مغویہ کی مرضی کے مطابق اس کے سسرال جانے کی اجازت دیدی اور والدین کی عزت افزائی کرنے کی ہدایت کی،

قبل ازیں وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مغویہ کو ملزم عبدالوہاب کے ہمراہ بازیاب کرالیا اور مغویہ کا ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی تھی، اس موقع پر مغویہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے والدین اور بھائی مارپیٹ کرتے تھے ، وہ ہندو مذہب سے تائب ہوگئی تھی اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور عدالت میں موجود عبدالواہاب سے شادی کی اور اب اپنی مرضی سے سسرال جانا چاہتی ہوں، فاضل عدالت نے لڑکی کی مرضی کے مطابق اس کے سسرال بھیج دیا،

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی عبید احمد خان نے بھابھی کے قتل میں ملوث انور عزیز کے مقدمے میں ایم ایل او سمیت دیگر گواہوں کو 11ستمبر کو عدالت میں طلب کرلیا ، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مسماۃ نازیہ ارم کے قتل کا مقدمہ شاہد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔