فلم ’’باجی‘‘ بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2019
فلم ’’باجی‘‘ دو بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی، فوٹوفائل

فلم ’’باجی‘‘ دو بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی، فوٹوفائل

اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باجی‘‘ پاکستانی شائقین کو تو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے، تاہم فلم کو  بین الاقوامی طور پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورآمنہ الیاس جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’’باجی‘‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکارعلی کاظمی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے ساتھ ہی  اداکار نیئر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ علی کاظمی نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔