جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2019
صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف۔ فوٹو : فائل

صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست تین سو سے زائدصفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ پر اہلیہ اور بیٹے کی بیرون ملک جائیداد چھپانے کا الزام ہے جس پر حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔